ناندیڑ: ۶۲؍جون ( نامہ نگار)ضمانت کی درخواست میں پولس رپورٹ ملزم کے حق میں روانہ کرنے اور دوسرے ایک شخص کو مقدمہ میں ملزم نہ بنانے کیلئے ۰۳؍ہزارروپئے رشوت مانگنے والے عمری پولس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر کے خلاف اینٹی کرپشن محکمہ نے رشوت خوری کا مقدمہ درج کیاہے ۔ اینٹی کرپشن بیورو کی پریس نوٹ کے مطابق ایک شخص نے اے سی بی میں شکایت درج کرائی کہ اس کے چاچا کے خلاف عمری پولس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج ہے ۔ اس مقدمہ میں اُسے بھی ملزم بنانے کی دھمکی عمری پولس
اسٹیشن کے انسپکٹر وٹھل چوہان نے دی ہے اور اس سے ملزم نہ بنانے اور اس کے چاچا کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست میں عدالت میں اُن کے حق میں پولس سے داخل کرنے کیلئے ۰۳؍ہزارروپئے طلب کئے ہیں ۔ اس شکایت پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات کی جس میں یہ بات ثابت ہوگئی کہ شکایت کنندہ سے عمری پولس اسٹیشن کے انسپکٹر وٹھل چوہان نے ۰۳؍ہزارروپئے رشوت طلب کرکے اُسے حاصل کرنے کی کوشش کی ۔ اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ایس پی بھیم راؤ شنگھاڑے کی شکایت پر عمری پولس اسٹیشن میں انسپکٹر چوہان کے خلاف رشوت خوری کا مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔